جانوروں کے ڈاکٹروں اور بیماریوں کے ماہرین کے مطابق ایوین فلو دنیا کے نئے کونوں تک پہنچ گیا ہے اور پہلی باران جنگلی پرندوں میں ایک مقامی وبا کی طرح پھیل گیا ہے جو وائرس کو پولٹری میں منتقل کرتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ اب پورے سال کا مسئلہ بن گیا ہے ۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے چار براعظموں کے 20 سے زیادہ ماہرین اور کسانوں سے بات کی جنہوں نے کہا کہ جنگلی پرندوں میں وائرس کا پھیلاؤ اس بات کی علامت ہے کہ پولٹری فارمز میں ایوئن فلو کا ریکارڈ تعداد میں پھوٹنا جلد ختم نہیں ہو گا جس کے نتیجے میں دنیا کے لیے خوراک کی فراہمی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔
وائس آف امریکہ کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کسانوں کو چاہئے کہ وہ جنگلی پرندوں کے لیے موسم بہار کی ہجرت کے موسم میں اس بیماری کی روک تھام کی کوششوں پر توجہ دینے کی بجائے، اس بیماری کو سارا سال ایک سنگین خطرہ سمجھیں ۔
2022 کے اوائل میں جب سے یہ وائرس امریکہ پہنچا ہے اس کے پھیلاؤ کا سلسلہ شمالی اور جنوبی امریکہ، یورپ، ایشیا اور افریقہ میں موسم گرما کی گرمی اور موسم سرما کی سردی سے شکست کھائے بغیرجاری ہے








