اردو
हिन्दी
اگست 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

راجستھان:دومسلم نوجوانوں کا مبینہ طور پر اغوا،پھر جلاکرمارڈالا،بجرنگ دل ارکان کے خلاف شکایت درج

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
152
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہریانہ کے بھوانی میں بھرت پور (راجستھان) کے دو نوجوانوں کو ان کی بولیرو سمیت زندہ جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گھروالوں کا الزام ہے کہ جنید اور ناصر کو بدھ کے روز گوپال گڑھ تھانہ علاقے کے پیروکا گاؤں سے کچھ لوگوں نے مار پیٹ اور اغوا کر لیا۔ اس کے بعد ہریانہ لے جا کر زندہ جلانے کی خبر آئی۔ نیوز ویب سائٹ سب رنگ انڈیا (sabrang india )نے یہ خبر دی ہے اور تفصیلات بھی بتائی ہیں۔
فیملی کا الزام ہے کہ بجرنگ دل کے لوگوں نے انہیں اغوا کیا جس کے بعد زندہ جلا دیا گیا۔ دونوں لاشیں بری طرح جلی ہوئی گاڑی کے اندر کنکال بن چکی تھیں۔ صرف ہڈیاں رہ گئی تھیں۔ تاہم ابھی تک اس سلسلے میں ہریانہ پولیس کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں نوجوان جنید اور ناصر ہیں جو بھرت پور کے پہاڑی تھانہ علاقے کے رہائشی ہیں۔ جنید کے کزن اسماعیل نے بدھ کو گوپال گڑھ پولیس اسٹیشن ( بھرت پور) میں دونوں کی گمشدگی اور مارپیٹ کی شکایت درج کرائی۔
بتایا گیا کہ بدھ کی صبح 5 بجے کے قریب کزن جنید اور ناصر اپنی بولیرو گاڑی میں کام سے باہر گئے تھے۔ اس کے بعد وہ واپس نہیں آۓ۔ صبح تقریباً 9 بجے ایک چائے کے اسٹال پر ایک اجنبی نے اسے بتایا کہ بدھ کی صبح 6 بجے دو نوجوان گوپال گڑھ تھانہ کے پیروکا گاؤں کے جنگل سے ایک بولیرو میں جا رہے تھے، جنہیں 8-10 لوگوں نے بری طرح پیٹا اور واپس لوٹ گئے۔ اسی جگہ زخمی حالت میں بولیرو میں ڈال کر لے گئے۔
اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسے جیسے ہی اس بات کا علم ہوا اس نے جنید اور ناصر کو فون کیا لیکن دونوں کے موبائل بند تھے۔ اسماعیل نے اس کی اطلاع اپنے گاؤں گھٹمیکا میں اپنے گھر والوں کو دی۔ جس کے بعد اہل خانہ اسماعیل کے یہاں پہنچ گئے۔ جب اسماعیل اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیروکا گاؤں کے جنگل میں بتائی گئی جگہ پر گیا تو اسے وہاں ٹوٹے ہوئے شیشے پڑے ہوئے ملے۔۔ اسماعیل نے اپنی شکایت میں بجرنگ دل سے وابستہ مانیسر کے رہنے والے انیل، سری کانت، رنکو سینی، لوکیش سنگلا پر الزام لگایا ہے۔
لوہارو کے ڈی ایس پی جگت سنگھ موڑ نے بتایا کہ گاؤں والوں کے ذریعے ڈائل 112 پر اطلاع ملی کہ بارواس گاؤں میں ایک جلی ہوئی گاڑی کھڑی ہے۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ کار کے اندر دو افراد کے کنکال موجود ہیں۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ گاڑی کا چیسس نمبر لے لیا گیا ہے۔ ان کی بنیاد پر گاڑی کے مالک کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN