ممبئی: الیکشن کمیشن کے شیوسینا کا نام اور انتخابی نشان شنڈے گروپ کو دینے کے فیصلہ نے مہاراشٹر میں نیے سیاسی طوفان کو جنم دیا ہےامت شاہ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا توادھر سے شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے انتہائی سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نشان اور نام حاصل کرنے کے لیے اب تک مبینہ طور پر 2000 کروڑ کا سودااور لین دین ہوا ہے ۔
سنجے راؤت نے کہا کہ یہ صد فیصد درست ہے،جلد ہی بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی۔ ملک کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔اس سے پہلے راؤت نے کہا تھا ’’ہماری پارٹی پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، ہم اس کی تحقیقات کریں گے، چور کو پکڑنا پڑے گا، آخر تیر اور کمان کا چور کون ہے؟ ہم سب صرف تیر اور کمان چوری کرنے والوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ چوری انہیں مہنگی پڑے گی۔‘‘ راؤت نے الزام لگایا ہے کہ یہ فیصلہ خریدا ہوا ہے، اصل شیو سینا سے نشان اور نام چھین لیا گیا ہے اور یہ انصاف نہیں ہ








