آسام میں گوہاٹی کے نون متی علاقے میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کر دیا۔ بعدازاں ان کی لاشوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیا۔ خاتون وندنا کلیتا کے دوسرے شخص کےساتھ (ایکسٹرا میرٹل افیئر) ناجائز تعلقات تھے۔
جن ستہ نے اس گھناؤنی واردات کی رپورٹ میں پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ اس کے شوہر امر جیوتی ڈے اور ساس شنکری ڈے کو قتل کرنے کے تین دن بعد وندنا کلیتا اور اس کا عاشق لاش کے اعضاء کو گوہاٹی سے تقریباً 150 کلومیٹر دور میگھالیہ کے چیراپنجی لے گئے تھے۔ وہاں دونوں نے جسم کے اعضاء پھینکے۔ پولیس نے انہیں ڈھونڈ لیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا، "وندنا کلیتا آسام کی ایک پولیس ٹیم کے ساتھ میگھالیہ کے چیراپنجی میں موقع پر پہنچی جہاں اس نے اور اس کے عاشق نے ماں اور اس کے بیٹے کے جسم کے اعضاء کو پھینک دیا۔”
پولیس افسر نے کہا، ”وندنا نے لاشوں کے ٹکڑے کرنے سے پہلے انہیں قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے جسم کے اعضاء کو فریج میں رکھا۔
آسام کا معاملہ گزشتہ سال دہلی میں اس کے بوائے فرینڈ آفتاب پونا والا کے ہاتھوں شردھا واکر کے قتل جیسا ہے۔ اس کی لاش کو بھی کاٹ کر فریج میں رکھا گیا تھا۔ ابھی حال ہی میں ایک اور خاتون نکی یادو کو اس کے ساتھی ساحل گہلوت نے قتل کر دیا تھا اور اس کی لاش دہلی میں اس کے ریسٹورنٹ میں فریج کے اندر رکھ دی تھی۔








