پی ایم کے خلاف ریمارکس پر کانگریس لیڈر پون کھیرا کو جمعرات (23 فروری) کو دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ کانگریس نے ٹویٹر پر اس بارے میں بتایا کہ آسام پولیس پون کھیڑا کو گرفتار کر کے لے جا رہی ہے۔ قبل ازیں، انہیں جمعہ کو رائے پور میں شروع ہونے والے کانگریس اجلاس میں شرکت کے لیے جانے سے پہلے دہلی میں فلائٹ سے اتار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد اب انڈیگو ایئر لائنز کی وہ پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔








