نوئیڈا میں ایک مسلم بزرگ کے خلاف موب لنچنگ اور نفرت انگیز جرم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر چار پولیس اہلکاروں کو جمعہ کو معطل کر دیا گیا۔
انگریزی نیوز پورٹل مکتوب میڈیا کی خبر کے مطابق جمعہ کی رات دیر گئے سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد سیکٹر 113 کوتوالی اسٹیشن کے انچارج پرمود کمار اور اس وقت سیکٹر 39 کوتوالی کے انچارج آزاد تومر کو معطل کر دیا گیا ۔
تحقیقات میں پولیس اہلکاروں کو بروقت مقدمہ درج نہ کرنے کا قصوروار پایا گیا۔ اس واقعہ کو ڈیڑھ سال قبل پیش آیا لیکن سپریم کورٹ کی مداخلت تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔واضح ہو یہ واقعہ 4جولائی 2021کو پیش آیا تھا اور معاملہ سپریم کورٹ تک چلا گیا تھا۔








