نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے دہلی وقف بورڈ میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں سے متعلق ایک معاملے میں یکم مارچ کو عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور بورڈ کے چئیرمین امانت اللہ خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ یہ کیس سی بی آئی نے درج کیا تھا۔
راؤز ایونیو کورٹ کے خصوصی سی بی آئی جج ایم کے ناگپال نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس میں ملزم کو زیر التوا مقدمے میں ضمانت دی جانی چاہئے اور وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان سمیت تمام 11 کو حراست میں رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔








