ترک صدررجب طیب اردگان نے اپنے سابقہ منصوبے کے مطابق 14 مئی کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے باوجود صرف تین ماہ بعد پولنگ ہوگی۔اس قدرتی آفت کے نتیجے میں پینتالیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔
صدر نے بدھ کو پارلیمنٹ میں اپنی حکمراں جماعت آق کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم 14 مئی کو وہ کرے گی جو ضروری ہوگا۔صدراردگان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ جون میں تعطیلات سے بچنے کے لیے مئی میں انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے اقتدارکو تیسری دہائی تک طول دینا چاہتے ہیں لیکن رائے عامہ کے جائزوں سے پتاچلتا ہے کہ آیندہ انتخابات ان کے لیے اب تک کا سب سے بڑا سیاسی چیلنج پیش کریں گے۔انکی مقبولیت میں کمی ایی ہے ۔








