اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اپنے ملک کی افواج کو ماہ رمضان کے دوران مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطینیوں کے گھرو ں کو مسمار کرنے کا عمل جاری رکھنے کا حکم دے دیا ۔ فلسطین نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ جارحیت تنازعہ بھڑکانے کا باعث بن جائے گی۔
داخلی سلامتی کے اسرائیلی وزیر کے بیانات امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے اسرائیل کے آئندہ دورے سے قبل سامنے آئے ہیں۔ آسٹن نے دورہ اردن میں خطے کو پرامن بنانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے ’’مکان‘‘ کے مطابق بن گویر کا یہ اقدام غیر قانونی عمارتوں کی مسماری کو روکنے کے فیصلے کے باوجود سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی قانون کے مطابق مقبوضہ مشرقی القدس میں خاص طور پر رمضان کے مہینے میں کشیدگی کو روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کہا کہ صہیونی وزیر کے احکامات میں جرمانے عائد کرنا اور بغیر اجازت تعمیر کی گئی عمارتوں کو مسمار کرنا شامل ہے








