سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما رام گوپال یادوایم پی نے منگل (7 مارچ 2023) کو دعویٰ کیا کہ گینگسٹر سے سیاستدان بنے عتیق احمد کے دو بیٹوں میں سے ایک کو ایک دو دن میں مار دیا جائے گا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رام گوپال یادونے کہا کہ پولیس امیش پال قتل کیس کے اصل مجرموں کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔
رام گوپال یادو نے کہا کہ جب کہ آئین ہر شخص کو زندگی کا بنیادی حق دیتا ہے۔ آپ کسی کی جان نہیں لے سکتے۔ قانون کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس سے براہ راست مقابلہ ہو تو اس میں کسی کو مارا جا سکتا ہے لیکن اگر پولیس انہیں پکڑ لے تو انکاؤنٹر قابل سزا جرم ہے۔








