مئی دہلی؛ وزیر قانون کرن رجیجو نے راہل گاندھی پر زبردست حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کہ راہل گاندھی ہندوستان کے اتحاد کے لیے بہت خطرناک ہو گئے ہیں اور اب وہ لوگوں کو ہندوستان کو تقسیم کرنے پر اکسا رہے ہیں۔
راہل پر تنقید کرتے ہوئے رجیجو یہیں نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ‘خود ساختہ’ شہزادے نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، ‘ہندوستان کے لوگ جانتے ہیں کہ راہل گاندھی پپو ہیں لیکن غیر ملکی نہیں جانتے کہ وہ ‘پپو’ ہیں۔ ان کے احمقانہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرنا ضروری نہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کے بھارت مخالف بیانات کو بھارت مخالف قوتیں بھارت کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے غلط استعمال کرتی ہیں۔








