ہریانہ کے پانی پت کے سمالکھا گاؤں میں آر ایس ایس کی تین روزہ میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس میٹنگ کے دو اہم ایجنڈے ہیں، پہلا آر ایس ایس میں جلد از جلد خواتین کے داخلہ کو یقینی بنانا ہے۔ دوسرا، ‘سنگھ سماج’ کے مشن کو پورا کرنے کے لیے ایک منصوبہ بنا کر اسے نافذ کرنا۔
سنگھ 2025 میں 100 سال کا ہونے والا ہے، معتبر ذرائع کے مطابق 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے یا 2025 کے آغاز میں خواتین کے لیے الگ تنظیم یا آر ایس ایس میں ان کے داخلے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ درگا واہنی کے نام سے آر ایس ایس کی خواتین کی شاخ ہے، لیکن اب سنگھ میں خواتین کی الگ شاخ قائم کرنے کا فیصلہ اس میٹنگ میں لیا جا سکتا ہے۔
اجلاس کے پہلے دن 12 مارچ کو سنگھ کی اکھل بھارتیہ پرتنیدھی سبھا کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر منموہن ویدیا نے کہا- ‘اس میٹنگ میں خواتین کو شاکھا میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے’۔ذرائع کے مطابق خواتین کی شاکھا الگ ہوگی یا تنظیم خود الگ ہوگی، اس پر غور کیا جا رہا ہے۔
منموہن ویدیا نے کہا کہ آر ایس ایس میں خواتین کے داخلے کو لے کر پہلے بھی بات چیت ہوتی رہی ہے۔ آر ایس ایس 2024 میں اپنا صد سالہ جشن منا رہی ہے، ایسے میں کئی بڑے فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔۔دینک بھاسکر نے اپنی خاص رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے۔








