پونے: ہیٹ اسپیچ کا کاروبار بغیر روک ٹوک جاری ہے ،کون زیادہ نفرتیں باتیں کرتا ہے لگتا ہے اس کا مقابلہ ہورہا ہے ۔
انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کا معطل بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ کی ہیٹ اسپیچ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض اور اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کی رہاٹا تحصیل میں حال ہی میں ایک جلسہ عام میں سنگھ کی تقریر کا ہے۔ سنگھ کو نوجوانوں کے ایک بڑے ہجوم سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ‘جو بھی ہندوؤں کے خلاف بولے گا، ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔’
مسلمانوں کی نماز پڑھنے کے حوالے سے کہا کہ ہمارے ہندوراشٹرمیں آپ کو نماز پڑھنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر بھی نہیں ملے گا، جو آپ دن میں پانچ بار کرتے ہیں۔ سنگھ کو مسلمانوں پر مبینہ حملہ کرنے کے الزام میں نوجوانوں کو بجرنگ دل میں شامل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔








