ایک سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے، مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے اتوار کو کہا کہ 2019 کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں استعمال ہونے والا آر ڈی ایکس ناگپور سے بھیجا گیا تھا۔ پٹولے نے کہا، "میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں، اس دہشت گردانہ حملے میں استعمال ہونے والا 300 کلوگرام آر ڈی ایکس ناگپور سے بھیجا گیا تھا، کس نے، کہاں سے بھیجا تھا؟” مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، پٹولے نے کہا کہ اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا حکم بھی دیا گیا تھا، لیکن تقریباً چار سال گزرنے کے بعد بھی اس کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نانا پٹولے کا یہ بیان جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ انکشافات کے تناظر میں آیا ہے۔ حال ہی میں ستیہ پال ملک نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پلوامہ حملہ مودی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہوا اور انہیں اس معاملے پر خاموش رہنے کو کہا گیا۔







