پٹنہ:: بی جے پی مسلسل نتیش کمار کی قیادت میں جنگل راج کی واپسی کا الزام لگا رہی ہے اور بہار میں امن و امان کی صورتحال کو خراب بتا رہی ہے۔ بہار کے بی جے پی لیڈر یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی طرح بہار میں لاء اینڈ آرڈر اور گورننس لانے کی بات کر رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈران نے کھل کر ڈائس سے یوگی کی زبان میں بات کرنا شروع کر دی ہے۔
انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی لیڈر کھلے پلیٹ فارم سے یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ بہار میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو یوپی کی طرح یہاں بھی حکومت چلائی جائے گی۔
بی جے پی لیڈر سمراٹ چودھری جب ریاستی صدر بننے کے بعد دہلی سے واپس آئے تو پٹنہ میں ایک پوسٹر لگایا گیا۔ اس پوسٹر میں سمراٹ چودھری کا موازنہ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا گیا تھا۔ اب سمراٹ چودھری نے نتیش کمار کو سی ایم یوگی جیسی زبان میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار میں 2024 اور 2025 میں نتیش کمار سیاسی طور پر تباہ ہو جائیں گے۔اور انہیں بھی مٹی میں ملادیں گے







