نئی دہلی: امرت پال سنگھ ہفتے کی رات روڈوال گرودوارہ آیا تھا۔ اس نے خود پولیس کو اپنی موجودگی کی اطلاع دی اور کہا کہ آپ لوگ آئیں اور مجھے گرفتار کریں۔ یہ بات خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے موگا میں روڈوال گرودوارہ کے سنگھ صاحب گیانی جسبیر سنگھ روڈے کے حوالے سے بتائی ہے۔ان کا ایک ویڈیو بھی خبررساں ایجنسی نے ٹویٹ کیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے گرفتاری دی۔ امرت پال کو پولیس نے روڈے کے گرودوارہ سے پکڑا تھا۔ستیہ ہندی کی خبر کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ امرت پال کو پنجاب کے سکھ مذہبی رہنماؤں کی مداخلت کے بعد ہتھیار ڈالنا پڑے۔ روڈ جنرل سنگھ بھنڈراں والے کا گاؤں ہے۔
اپنی گرفتاری سے چند گھنٹے قبل وارث پنجاب دے پرمکھ امرت پال سنگھ نے اتوار 23 اپریل کو پنجاب کے موگا میں روڈوال گوردوارہ میں عقیدت مندوں سے خطاب کیا۔
پنجاب پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ خالصتان کے حامی مبلغ اور بنیاد پرست مبلغ امرت پال سنگھ، جو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے فرار تھے، کو آسام کے ڈبرو گڑھ منتقل کیا جائے گا۔ امرت پال 18 مارچ سے مفرور تھا، جس دن پنجاب پولیس نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔







