گزشتہ کچھ سالوں میں لو میریج کا ٹرینڈ بڑھ گیا ہے۔ارینج میریج ہو یا لو میریج، دونوں کے ہی اپنے فائدے ہیں۔ حال ہی میں ایک سروے ہوا، جس میں پتہ چلا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ارینج میریج کا تناسب 24 فیصد گھٹ گیا ہے۔
ویڈنگ وائر انڈیا نے شادی کو لے کر ایک سروے کیا ہے۔ اس سروے کے مطابق، سال 2020 میں 68 فیصد کپل نے ارینج میریج کی تھی، لیکن 2023 میں محض 44 فیصد نئے جوڑوں کی شادی ارینج تھی۔ یعنی ارینج میریج کے اعدادوشمار میں تین سالوں کے اندر 24 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ویڈنگ وائر انڈیا کے مارکیٹنگ ہیڈ انم زبیر کا کہنا ہے کہ ملک کا شہری مڈل کلاس لو میریج کو آسانی سے قبول کررہا ہے۔محبت کی شادی کرنے والے جوڑے اب ارینج کی طرح ہی پورے طور طریقے سے شادی کررہے ہیں۔ وہیں شادی کرانے والی کمپنیوں نے ٹرینڈ کے مطابق خود کو ڈھال لیا ہے۔ ایسے میں شادی کا منصوبہ بنا رہے جوڑے آج کے دور میں آن لائن وسائل کا زیادہ استعمال کرنے لگے ہیں۔وہ شادی کے بجٹ سے لے کر وینڈر تلاش کرنے کا تک کا سارا کام آن لائن کرنے لگے ہیں۔







