مختار انصاری پر گینگسٹر ایکٹ کیس میں غازی پور کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کا فیصلہ آیا ہے۔ عدالت نے مختار انصاری کو مجرم قرار دیتے ہوئے دس سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ پانچ لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ عدالت نے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو بھی مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے افضال انصاری کو چار سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔ افضل انصاری کی دو سال سے زائد سزا کے باعث ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی لگ بھگ ختم ہی ہوگئی۔
ہفتہ کی صبح سے ہی غازی پور کے ایس پی آفس کے باہر عدالت کی طرف جانے والی سڑک پر رکاوٹیں لگا کر ٹریفک روک دی گئی۔ پی اے سی اور پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ وہیں غازی پور کے ایم پی افضل انصاری عدالت میں فیصلے کو لے کر صبح 10.45 بجے عدالت پہنچے تھے۔ مختار انصاری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بندہ جیل میں شامل ہوئے۔







