ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ ایلون مسک جو بلیو ٹک کے لیے پیسے لیتے تھےاب ٹوئٹر پر خبریں پڑھنے کے لیے بھی پیسے لیں گے۔ ایلون مسک نے ہفتے کے روز اس کا اشارہ دیا۔ ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ آنے والے وقت میں صارفین کو خبریں پڑھنے کے لیے فیس ادا کرنا پڑے گی۔ یہ فیس فی مضمون کی بنیاد پر ہوگی۔
ٹوئٹر کے اس نئے اصول کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ مسک نے کہا کہ یہ قاعدہ میڈیا پبلیکیشنز کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے ایک بڑی جیت ہوگی۔ انہوں نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم اب میڈیا پبلشرز کو صارفین سے فی مضمون کی بنیاد پر چارج کرنے کی اجازت دے گا۔
نئے اصول کے مطابق ماہانہ سبسکرپشن نہ لینے والے صارفین کو خبریں پڑھنے کے لیے زیادہ پیسے ادا کرنے ہوں گے۔ مسک نے کہا کہ یہ قاعدہ بہت سے لوگوں کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بن جائے گا اور دوسری طرف لوگ صارفین کے لیے اچھا مواد بنانے پر مجبور ہوں گے۔
اس ضابطے کا اطلاق مئی کے مہینے سے ہوگا۔ بلیو ٹک، گولڈن ٹک کے لیے مسک پہلے ہی ماہانہ چارج کر رہےہیں اور اب آئندہ مئی سے خبریں پڑھنے کے لیے پیسے ادا کرنا ہوں گے۔ مسک نے کہا کہ جو لوگ ماہانہ سبسکرپشن نہیں لینا چاہتے لیکن وقتاً فوقتاً خبریں پڑھنا چاہتے ہیں وہ فی مضمون ادا کر کے پڑھ سکتے ہیں۔







