پاکستان میں سیاسی طوفان عروج پر ہے آج تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ بدعنوانی کے ایک کیس میں گرفتار کرلیا گیا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس ایکشن کا فوری نوٹس لیتے ہوۓ ایی جی اسلام آباد اور داخلہ سکریٹری کو فوری کورٹ میں طلب کیا اور اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا انہیں ہایی کورٹ میں ہی گرفتار کیا گیا ہے
عمران خان کا ریکارڈڈ بیان: ’جب تک میرے الفاظ آپ تک پہنچیں گے، مجھے ایک ناجائز کیس میں بند کر دیا گیا ہو گا‘
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا ریکارڈڈ ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں انھوں نے پاکستان کے عوام کے لیے پیغام دیا ہے۔
اس ریکارڈڈ بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ ’جب تک میرے یہ الفاظ آپ تک پہنچیں گے مجھے ایک ناجائز کیس میں بند کر دیا گیا ہو گا۔ اس سے ایک چیز آپ سب کو واضح ہو جانی چاہیے کہ ہمارا آئین جو ہمیں حقوق دیتا ہے، جو جمہوریت ہے، وہ وفن ہو چکی ہے۔‘







