اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو گرفتار کر لیا ہے۔
پاکستان میڈیا اور بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو نقص امن کے خطرہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف نقص امن کے خطرہ کے تحت گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کو مکمل کر کے عمل میں لائی گئیں ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق مزید گرفتاریاں متوقع ہیں
دریں اثنا پک فوج کے میڈیا ڈپارٹمنٹ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے خلاف نفرت و انتقام پر مبنی بیانیے کا افسوسناک مجموعہ ہے‘
آئی ایس پی آر کے اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ حقائق سے متصادم ہے۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ:
اعلامیہ زمینی صورتحال کے ناقص ادراک پر مبنی ہے
اعلامیہ وفاقِ پاکستان کی سب سے معتبر،مقبول اور بڑی سیاسی جماعت کے خلاف نفرت و انتقام پر مبنی بیانیے کا افسوسناک مجموعہ ہے
تحریک انصاف اپنی ساخت، نظریے اور منشور کے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے
تحریک انصاف پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پر کاربند رہتے ہوئے مقاصد کےحصول پر یقین رکھتی ہے
اپنے قیام سے لے کر آج تک تحریک انصاف، اس کے چیئرمین عمران خان نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو ہدف بنایا ہے
عوامِ پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کا تحفظ ہی ہمارا مقصدِ نگاہ ہے
تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین و قانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہےتحریک انصاف نے مارشل لا کے ذریعے دستور کو کُلّی یا جزوی طور پر معطل کرنے کی مزاحمت کی ہےہم دھاندلی و انتخابات میں مداخلت کے ذریعے عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکے کے بھی شدید مخالف رہے ہیں
پرامن اور صبر آزما سیاسی جدوجہد کا ثمر ہے کہ تحریک انصاف لاکھوں اراکین، کروڑوں ووٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا سیاسی ادارہ ہے
چیئرمین تحریک انصاف کے سیاسی نظریے اور فلسفے کو عوام میں غیرمعمولی تائید و نصرت میسر آئی
تحریک انصاف نے ایک نشست سے لے کر مرکز، پنجاب، پختونخوا، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا سفر ارتقا سے مکمل کیاآج تحریک انصاف بلاشرکتِ غیرے پاکستان کی واحد معتبر سیاسی جماعت ہے 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کے ہائیکورٹ سےنیم فوجی دستوں کے ذریعے اغوا کے بعد کا عوامی ردعمل بہت سے عوامل سے جڑا ہے







