کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کانگریس بڑی جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پارٹی نے تین سیٹیں جیتی ہیں اور134 سیٹوں پر آگے ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی صرف 64 سیٹوں پر آگے ہے۔بی جے پی نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بومئی نے کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی کارکنوں کی بہت کوششوں کے باوجود ہم جیت نہیں سکے۔ مکمل نتائج آنے کے بعد ہم تفصیلی تجزیہ کریں گے۔ ہم اس نتیجہ کو لوک سبھا انتخابات میں واپس آنے کی کوشش کے طور پر لے رہے ہیں۔کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات میں کانگریس نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ کانگریس نے137 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ بی جے پی 64سیٹوں پر اور جے ڈی ایس 24 سیٹوں پر آگے ہے دریں اثناکانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ لوگوں نے بی جے پی خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کی منفی مہم کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست میں واضح اکثریت کے ساتھ آ رہے ہیں۔
ادھر، کانگریس کی ترجمان الکا لامبا نے کہا ’’ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ چند ماہ قبل ہماچل کے نتائج اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کی گنتی کے تازہ ترین رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، اس لیے وہ قدیم ترین پارٹی کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں۔‘‘







