اسلام آباد () سراج الحق جماعت اسلامی پاکستان کے پہلے امیر ہیں جن پر خودکش حملہ ہواہے جس کی وجہ کسی کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے روزنامہ جنگ کے مطابق جماعت اسلامی جیسی پُرامن اور منظم جماعت کے بے ضرر اور دھیمے مزاج کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ناقابل فہم ہے اور یہی وجہ ہے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور راہنماؤں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سراج الحق جماعت اسلامی کے پہلے امیر ہیں جن پر خودکش حملہ ہوا ہے، ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔اس میں چند لوگ زخمی ہوۓ اور ان کو کوئی گزند نہیں پہنچا۔
قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 2014 میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان پر بھی اس وقت ایک خودکش حملہ ہوا تھا جب وہ مولانا مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد واپس جارہے تھے۔
خودکش بمبار نے مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی تھی تاہم کارکنوں کی جانب سے روکنے پر اس نے خود دھماکے سے ارا لیا تھا اس حملے میں دو افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے







