چینی وزیر خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے واضح کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں ہونے والے G-20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے وانگ وین بن سے پوچھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ چین اگلے ہفتے کشمیر میں ہونے والے G-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کا بائیکاٹ کرے گا، کیا وزارت خارجہ اس کی تصدیق کر سکتی ہے؟اس کے جواب میں وانگ وینبن نے کہا کہ "چین متنازعہ علاقے میں کسی بھی قسم کے G-20 اجلاس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چین اس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔” G-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس 22 مئی سے سری نگر میں ہونے والا ہے۔ اگست 2019 میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والا یہ سب سے اہم پروگرام ہے۔ ہندوستان اس سال G-20 ممالک کی صدارت کر رہا ہے۔
ہندوستان کے علاوہ اس گروپ میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔







