الہ آباد: رام پور انتخاب میں بی جے پی پر دھاندلی کے الزام والی سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجا کی عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے رام پور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی آکاش سکسینہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سنجے کمار سنگھ کی بنچ نے طے کیا ہے کہ معاملہ کی آئندہ سماعت اگست کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی۔
ا نے اپنی عرضی میں الزام عائد کیا کہ آکاش سکسینہ نے غلط طریقے سے الیکشن لڑا اور اقتدار کی طاقت کا استعمال کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آکاش سکسینہ اور مقامی پولیس نے کئی ووٹروں کو گھر سے باہر نکلنے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی۔ راجا نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام ووٹر انہیں کے حامی تھے۔ اس بنیاد پر راجا نے عدالت سے رکن اسمبلی کے طور پر سکسینہ کے انتخاب کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے
عاصم راجا کا الزام ہے کہ اس سیٹ پر ہونے والے انتخاب میں دھاندلی کی گئی ہے۔







