دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے ‘سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا’ لکھنے والے شاعرعلامہ ڈاکٹرسر محمد اقبال کو نصاب سے ہٹانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔بی بی سی ہندی نے یہ خبر دی ہے۔
کونسل کے ارکان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے بارے میں سیاسیات میں پڑھائے جانے والے باب کو ہٹایا جا رہا ہے۔
1877 میں غیر منقسم ہندوستان کے سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے اقبال نے مشہور گیت ‘سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا’ جیسا شہرہ آفاق ترانہ لکھاجو مقبول عام ہے
دہلی یونیورسٹی میں بی اے کے چھٹے سمسٹر میں پڑھائے جانے والے پیپر ‘ماڈرن انڈین پولیٹیکل آئیڈیالوجی’ میں اقبال کا ذکر ہے۔ کونسل نے کہا ہے کہ معاملہ ایگزیکٹو کونسل کے سامنے رکھا جائے گا۔ وہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔
آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے یونیورسٹی کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔
اکیڈمک کونسل کے ایک رکن نے کہا کہ سیاسیات کے نصاب میں تبدیلی کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ تجویز کے مطابق نصاب سے اقبال کا باب نکال دیا گیا ہے۔







