ئی دہلی: بابا رام دیو نے جنتر منتر پرہندوستان کے چوٹی کے پہلوانوں کے ایک ماہ سے جاری احتجاجی مظاہرہ کی حمایت کی ہے۔
پہلوان ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔سنگھ پر ایک نابالغ سمیت سات خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رام دیو نے کہا کہ سنگھ کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جانا چاہیے
انہوں نے کہا، ‘یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ملک کے پہلوان جنتر منتر پر بیٹھے ہیں اور ریسلنگ فیڈریشن کے صدر پرجنسی استحصال کا الزام لگا رہے ہیں۔ ایسےشخص کو فوراً گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہیے۔ وہ ہر روز ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے بارے میں بکواس کرتا ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے، پاپ ہے۔
دہلی پولیس کی جانب سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد بھی سنگھ کو گرفتار نہ کیے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر، تین روزہ یوگا کیمپ کے لیے راجستھان کے بھیلواڑہ آئے رام دیو نے کہا، میں صرف ایک بیان دے سکتا ہوں۔ میں انہیں (جیل میں) بند نہیں کرسکتا۔
انڈیا ٹوڈے نے رام دیو کے حوالے سے کہا، میں سیاسی طور پر تمام سوالوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔ میں ذہنی طور پر دیوالیہ نہیں ہوں۔ میں ذہنی یا فکری طور پر معذور نہیں ہوں، میرے پاس ملک کے لیے ایک وژن ہے۔
رام دیو نے کہا، ‘جب میں سیاسی نقطہ نظر سے بیان دیتا ہوں تو معاملہ تھوڑا الٹا ہو جاتا ہے اور طوفان کھڑا ہو جاتا ہے۔







