ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترکیہ کی پارلیمان میں اپنا صدارتی حلف اٹھایا۔
حلف کے الفاظ یہ تھے کہ”میں ، بطور صدر جمہوریہ ترکیہ ، عظیم ترک قوم اور تاریخ کے روبرو یہ وعدہ کرتا ہوں کہ میں ریاست کے وجود اور آزادی کی حفاظت کروں گا۔ آئین کی پاسداری کروں گا ، قانون کی حکمرانی ، جمہوریت ، اتاترک کے اصولوں اور اصلاحات کے علاوہ سیکیولر جمہوریہ کے اصولوں کی پاسداری کروں گا ۔ ”ترک پارلیمان کے نگران اسپیکر دیولت باہچیلی نے صدر اردگان کا حلف لیا۔
تقریب میں 78 ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندگان بھی شریک تھے جن میں 21 سربراہان مملکت اور 13 وزرائے اعظم شامل تھے۔حلف برداری کے بعد صدر اردگان نے جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی







