نئی دہلی: اسمارٹ فون استعمال کرنے والے تیزی سے پریمیم فونز کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ پریمیم فون استعمال کرنے کی وجہ سے، زیادہ تر صارفین سیکنڈ ہینڈ فون خریدنے میں بھی نہیں ہچکچاتے۔مگر اب الرٹ ہونا پڑے گا نیوز١٧کی خبر کے مطابق اگر چوری کا اسمارٹ فون خریدا لیا ہے اور اس کی جانکاری پولیس کو مل جائے گی۔ تو 3 سال تک کی سزا اور جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اتنا ہی نہیں 3 سال کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ سزا انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 66 (b) کے تحت دی جاۓ گی۔ جس میں سزا کے ساتھ جرمانہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔







