نئی دہلی: مدھیہ پردیش اردو اکادمی، سنسکرتی پریشد، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام "تقریب اعزازات” کا انعقاد 5 جون کووزیر ثقافت اوشا ٹھاکر کی بطور مہمان خصوصی اور ایم پی ساہتیہ اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس دوبے کی موجودگی میں بھوپال میں ہوا. اس موقع پر مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام آنے والے دنوں میں منعقد ہونے والے سلسلہ اور تلاش جوہر کیلنڈر کی رسم اجرا بھی اوشا ٹھاکر کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام مہمانان کا استقبال کے بعد اکادمی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اکادمی کے ذریعے ابھی تک شخصیات کو ان کی مجموعی ادبی خدمات کی بنیاد پر اعزازات دیے جارہے تھے لیکن گذشتہ مالی سال 22-2021 سے مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے زبان و ادب سے متعلق مختلف اصناف پر مبنی شائع شدہ کتابوں پر کل ہند اور صوبائی اعزازات دیے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے
تقریب اعزازات کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر احسان اعظمی اور سنیکتا بنرجی نے بحسن خوبی انجام دیے.
پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔







