مہاراشٹر کے کولہاپور اور احمد نگر کے بعد لاتور میں اورنگ زیب کی تصویر میڈیا پر لگانے پر ہنگامہ ہوا ہے۔ لاتور ضلع کے کلاری گاؤں میں ایک شخص نے اورنگ زیب کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک اسٹیٹس بنایا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
اے بی پی نیوز کے مطابق لاتور کی ہندو تنظیموں نے سوشل میڈیا پر اورنگ زیب کی تصویر کو اس شخص کی جانب سے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دیا۔ اس کی مخالفت میں ہندو تنظیموں نے جمعرات (15 جون) کو مورچہ نکالا اور دکانیں بند کروا دیں۔ پولیس نے ہندو تنظیموں سے بات کرکے ہنگامہ کو بڑھنے سے روکا۔
کولہاپور اور احمد نگر میں اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان مقدمات میں اب تک 40 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی چیزوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔







