یکساں سول کوڈ: لاء کمیشن نے
یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے بارے میں لوگوں اور مختلف مذہبی تنظیموں سے رائے طلب کی ہے۔ دریں اثنا، اس بارے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم یکساں سول کوڈ کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اس سے سب کو پریشانی ہوگی
۔ یکساں سول کوڈ پرکانگریس اور ٹی ایم سی سمیت متعدد اپوزیشن پارٹیوں نے اس کا تعلق الیکشن سے جوڑاہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اصل مسائل سے توجہ بھٹکانے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت فرقہ وارانہ صف بندی کے اپنے ایجنڈے کو قانونی شکل دینا چاہتی ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا، "جو بھی یو سی سی لا رہا ہے، انہیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اس سے صرف مسلمانوں کو ہی پریشانی ہوگی، بلکہ اس سے ہندوؤں کو بھی پریشانی ہوگی۔” اس کے علاوہ بھی بہت سے سوالات اٹھیں گے۔ کشمیر سے کنیا کماری تک گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگائی جائے۔ گوا کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال پاریکر خود کہا کرتے تھے کہ اگر ریاست میں گایوں کی کمی ہے تو ہمیں انہیں درآمد کرنا پڑے گا۔







