ممبئی: عید الاضحیٰ کے پیشِ نظر ممبئی اور ریاست مہاراشٹر کا ماحول پرامن بنائے رکھنے کیلئے علماء اکرام، ملی و سماجی تنظیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ اس متعلق ممبئی میں منعقد ہونے والی مختلف میٹنگوں میں ملی تنظیمون کے ذمہ داران نے مسلمانوں سے سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے موقع پر سرکاری گائیڈ پر عمل کرنے اور اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کی عوامی اپیل جاری کی۔ ان تنظیموں نے نوجوانوں سے متنازعہ ویڈیوز اور فوٹو کو شیئر کرنے سے اجتناب برتنے کی بھی تلقین کی۔
اجلاس میں شامل شرکاء نے کہا کہ اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کے نام پر مسلم نوجوانوں کو جس طرح ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے بھی ہمیں محتاط رہنےکی ضرورت ہے۔
اپیل کرنے والوں میں جمعیت العلماء ہند، رضااکیڈمی، جمعیت اہل حدیث، ملی کونسل وغیرہ شامل ہیں
اسی کے ساتھ فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس نے عید الاضحیٰ کے متعلق ایک گائید لائن بھی جاری کی ۔ اسی کے ساتھ علما کرام اور ائمہ مساجد سے یہ اپیل کی گئی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں گائیڈ لائن کی ہدایات کو عوام الناس تک پہنچائیں اور لوگوں سے شرانگریزافراد کے بہکاوے میں نہ آنے کی اپیل کریں۔







