جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہندستانی فوجیوں پر مسجد میں گھس کر مسلمانوں سے زبردستی ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
ہفتہ کو انہوں نے ٹویٹ کیا، "پلوامہ کی ایک مسجد میں 50 آر آر جوانوں کے داخل ہونے اور مسلمانوں کو ‘جئے شری رام’ کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کی خبر سن کر صدمہ پہنچا۔ یہ اس وقت ہوا جب امت شاہ یہاں ہیں اور یاترا سے پہلے ایسا کرنا اکساوے کی کارروائی ہے "
انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں۔
انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے جدورا گاؤں کے رہائشیوں نے الزام لگایا ہے کہ فوجی اہلکار ایک مقامی مسجد میں گھس گئے اور لوگوں کو ہفتہ کی صبح کی نماز کے دوران ‘جئے شری رام ‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کیا
ابھی تک فوج کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔







