وزیر اعظم مودی کی جانب سے یو سی سی کی حمایت کرنے کے بعد تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے سپریمو ایم کے اسٹالن نے کہا کہ انہوں نے ایسا صرف فرقہ وارانہ تشدد کو بھڑکانے اور اگلے سال لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لیے کیا ہے۔
دی ہندو کے مطابق، ایک تقریب میں اسٹالن نے کہا، وہ کہتے ہیں کہ ملک مختلف مذاہب کے لیے الگ الگ قوانین کے دوہرے نظام کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ وہ فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنے منصوبوں سے اگلا الیکشن جیت سکتے ہیں۔ لیکن میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عوام بی جے پی کو سبق سکھانے کوتیار ہے۔
انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ تمل ناڈو میں دراوڑی ماڈل حکومت کی طرز پر حکومت بنانے کے مقصد کی سمت میں کام کرے۔ انہوں نےمودی کے اس الزام پر کہ ‘اگر لوگوں نے ڈی ایم کے کو ووٹ دیا تو کروناندھی کا خاندان ترقی کرے گا’،یہ کہا کہ ، ‘تامل اور تمل ناڈو کروناندھی کا خاندان ہے۔ ریاست میں دراوڑ پارٹیاں50 سال سے برسراقتدار ہیں۔ وزیر اعظم کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے پہلے تمل ناڈو کے 50 سالوں کی حصولیابیوں اور ترقی کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ یہ کلیگنار (کرونا ندھی) ہی تھے جنہوں نے جدید تمل ناڈو بنایا








