اتر پردیش کے سون بھدر میں بجلی کا کنکشن جوڑنے کے تنازعہ پر دلت برادری کے ایک شخص کو پہلے لائن مین نے مارا اور مبینہ طور پر اس کوچپل چاٹنے پر مجبور کیا۔
بی بی سی ہندی کے مطابق سون بھدر کے ایڈیشنل ایس پی کالو سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اس پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ معاملہ شاہ گنج تھانہ علاقہ کے بلدیہ گاؤں سے متعلق ہے۔ متاثرہ اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔ اس کے گھر کا بجلی کا کنکشن کاٹ دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نے کنکشن کو جوڑ دیا ۔ اس کی وجہ سے ٹھیکے پر تعینات تیج بالی سنگھ پٹیل نامی لائن مین ناراض ہو گیا۔ گاؤں پہنچ کر اس نے نوجوان کی پٹائی کی۔ اس نسے اٹھک بیٹھک کرائی اور اسے چپل چاٹنے پر مجبور کیا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو معاملہ پولیس تک پہنچا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔








