نئی دہلی: جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے خلاف دائر عرضیوں کی سماعت اب سپریم کورٹ میں اگست سے کی جائے گی۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ 2 اگست سے سماعت شروع کرے گا۔ سی جے آئی چندر چوڑ نے تمام فریقین کو 25 جولائی تک تمام مسائل کی فہرست بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے اپنا موقف پیش کیا تھا، جس پر جموں و کشمیر کے لیڈروں نے سوالات اٹھائے تھے۔
اس سے متعلق 20 سے زیادہ عرضیاں زیر التوا ہیں، جن کی سماعت چیف جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی میں پانچ ججوں کی بنچ ایک ساتھ کرے گی۔
دریاں اثنا سینئر وکیل راجو رام چندرن نے بتایا کہ شاہ فیصل اور اور سابق جے ایم یو لیڈرشہلا رشید نے اپنی عرضیاں واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے عرضی گزاروں کی فہرست سے دونوں کے نام نکالنے کی ہدایت دے دی۔







