اردو
हिन्दी
اگست 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نوح فساد: شاہی مسجد سوہنا کے مکینوں کو سکھوں نے جان پر کھیل کر بچایا، خوفناک رات کی کہانی

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
450
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نوح، گڑگاؤں اور ہریانہ کے دیگر حصوں میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے ایک دن بعد، سوہنا میں ایک مسجد میں 70-100 آدمیوں کے ہجوم نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی۔ تاہم، مقامی لوگوں نے بتایا کہ، مسجد کے امام، ان کے خاندان اور اندر مدرسہ میں زیر تعلیم 10-12 بچوں کا ایک گروپ محفوظ رہا کیونکہ سکھ کمیونٹی کے لوگوں مدد کی اور جھڑپوں کے درمیان ریسکیوآپریشن کیا
شاہی مسجد کے نام سے مشہور مسجد میں چند خاندانوں کے لیے کمرے اور بچوں کے لیے کلاس روم ہیں۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایک ہجوم نے مبینہ طور پر منگل کو مسجد پر حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے انہیں اس واقعہ کی اطلاع دی تو کارروائی کی گئی۔امام کلیم، جو اپنے چار بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مسجد میں رہتے ہیں، نے اپنے اور 30 دیگر
افراد کو درپیش ہولناک صورتحال کا تذکرہ کا۔
امام نے کہا ہم سب خوفزدہ تھےپولیس نےفلیگ مارچ کیا تھا-تقریباً 2.45 بجے، ہم نے گولیوں کی آوازیں سنی۔ جب میں مسجد سے باہر آیا تو ایک ہجوم ہاتھ میں لاٹھیاں، ہتھیار اور بندوقیں لیے ہماری طرف آرہا تھا۔
امام اور دیگر مقامی لوگوں کے مطابق، ہجوم نےمسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، بدھ کے روز، انڈین ایکسپریس نے پورے علاقے میں ٹوٹا ہوا فرنیچر، تباہ شدہ کاریں، پھٹی ہوئی کتابیں اور شیشے کے ٹکڑوں کو پایا۔ پولیس والوں کا ایک گروپ اب مسجد کی حفاظت پر مامور ہے۔ ان میں سے ایک نے نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس اور سکھ کمیونٹی کے ارکان 10 منٹ کے اندر اندر آئے۔
امام بچوں سمیت 30 دیگر افراد کے ساتھ احاطے کے رہائشی کوارٹرز میں چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔ "ہم نے پوری امید کھو دی تھی۔ میں نے اپنے بھائی سے کہا کہ تمام عورتوں اور بچوں کو مسجد کے پیچھے لے جائیں۔ وہ (ہجوم) تقریباً ہمارے کمرے کے قریب ہی تھا جب مقامی لوگ آئے اور مدد کی۔
ان کی مدد کرنے والے مقامی لوگوں میں سے ایک گڈو سنگھ (25) تھا جو پلول میں پڑھتا ہے ۔اس نے بتایا "ہمیں حملے کے بارے میں سوہنا مسجد کے آس پاس کے مقامی لوگوں کی طرف سے خوف زدہ کالیں موصول ہوئی تھیں۔ وہاں بچے تھے۔ ہم نے مدکرنے کا فیصلہ کیا… صرف 10-12 پولیس والے تھے جب کہ مسجد کے باہر مجمع سینکڑوں کی تعداد میں تھا،‘‘ ۔
ہجوم مسجد کے اندر چیزوں کو توڑتا رہا، مقامی لوگ مسجد کی عمارت سے ملحقہ رہائشی کوارٹرز کی طرف بڑھے۔ انہوں نے سب سے پہلے عورتوں اور بچوں کو بچایا۔
بہت سے بچے اور نوعمر تھے۔ ہمارے آدمی بچوں کو اٹھا کر وین کی طرف لے گئے،‘‘ سنگھ نے کہا۔
گاؤں کے سربراہ گورچرن سنگھ نے بھی بچاؤ میں مدد کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم کسی معاملے میں دخل اندازی کرنا اور کسی برادری یا معاشرے کو نقصان پہنچانا پسند نہیں کرتے۔ لیکن ہمیں ان کو بچانے کے لئے آنا پڑاکیونکہ بہت سے لوگوں کی جانیں خطرے میں تھیں۔ ہمارے نوجوانوں نے وقت پر سب کو بچایا۔ ایک چھوٹے سے کمرے میں چھپے امام اور ان کے بھائیوں کو بھی بچا لیا گیا۔ کمرہ پارکنگ کی جگہ کے قریب تھا جہاں ہجوم کاروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ رہا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN