اردو
हिन्दी
اگست 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

میوات کو منی پور بنانے کی کوشش،سرکار ہوش کے ناخن لے:زیڈ کے فیضان کا انتباہ

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
197
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پیوپلس اویرنس فورم کے صدر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ زیڈ کے فیضان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہریانہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والا فرقہ وارانہ تشدد بلا شبہ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے اور یہ سب کچھ سرکار کی شہ اور سرپرستی میں ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا یہی طریقہ کار رہا تو ہریانہ کو ایک دوسرا منی پور بننے میں دیر نہ لگے گی اور پھر یہ آگ صرف یہیں تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ پورا ملک اس کی لپیٹ میں آ سکتا ہے جو ملک کے لئے ایک خطرناک صورتحال ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ کتنا عجیب اور افسوس ناک ہے کہ نوح،گڑ گاؤں ،پلول سمیت پورے ہریانہ میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے ساتھ کھلم کھلا ظلم کیا جاتا ہے ، انھیں قتل کیا جاتا ہے ،ان کے مکانات جلاءے جاتے ہیں ، دکانیں لوٹی جاتی ہیں وغیرہ وغیرہ ،مگر الٹے سرکار اور گودی میڈیا انھیں ہی کٹگھرے میں کھڑا کرنے کی کوشش میں جٹا ہے، یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں قومی ہم آہنگی قائم کرنی ہے تو سب سے پہلے میڈیا پر لگام کسنی ہو گی مگر افسوس کہ بی جے پی کی موجودہ حکومت تو اسی کی آڑ میں ہی آنے والے اسمبلی اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپنا سیاسی الو سیدھا کرنا چاہتی ہے۔
زیڈ کے فیضان نے کہا کہ ان حالات میں،میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان جمہوری ڈھنگ سے اپنا احتجاج بلند کریں۔ گودی میڈیا نہ جانے کہاں کہاں سے مسلمانوں کو پکڑ کر اسکرین پر مستقل یہ دکھا رہا ہے کہ موجودہ بی جے پی کے راج میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور مسلمان خوش ہیں۔ لہزا عوامی ردعمل ضروری ہے اور اس لئے تمام سیاسی و غیر سیاسی ملی تنظیموں کو ایک ساتھ مل کر اور سیکولر شخصیات کو ساتھ لے کر ایک مقررہ دن طے کر کے پر امن مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ یہ حقیقت واضح ہو سکے کہ مسلمانوں کے ساتھ کیا ظلم و زیادتی ہو رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ، امن و شانتی کے لئے دونوں طرف سے دل صاف کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ فرقہ وارانہ شدت پسندوں کی تعداد بہت کم ہے مگر حکومت کی سرپرستی میں ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بے خوف مسلمانوں کے خلاف ظلم و زیادتی میں ملوث ہیں اور عام ہندوؤں کے ذہنوں کو پراگندہ کر رہے ہیں جس کا نتیجہ چلتی ٹرین میں مسلمانوں کے قتل، ماب لنچنگ اور دیگر شکل میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جے پور سے ممبئی جا رہی ٹرین میں جس طرح آر پی ایف کے ایک کانسٹیبل نے شناخت کر کے تین مسلمانوں کو قتل کیا اور مودی اور یوگی کو ووٹ دینے کی بات کا اعلان کیا وہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت اور گودی میڈیا نے کس طرح مسلمانوں کے خلاف سماج میں زہر گھولنے کا کام کیا ہے ۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ راجدھانی دہلی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر فرقہ پرستوں کا ننگا ناچ جاری ہے مگر اپوزیشن لیڈروں نے نہ تو گراؤنڈ زیرو پر جا کر حالات کا جائزہ لینے کی کوشش کی اور نہ ہی پارلیمنٹ میں اس سوال کو اٹھانے کا کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ‘انڈیا’ کو نرم ہندوتوا سے نکل کر باہر آنا ہو گا اور اسے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہندوتوا چاہے سخت ہو یا نرم اس کا فایدہ صرف اور صرف بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہی ملے گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کھٹر سرکار نہ صرف موجودہ صورت حال بلکہ اس سے قبل رو نما ہونے والےحالات سے بھی نپٹنے میں مکمل ناکام رہی ہے ،لہذا اخلاقی طور پر اسے استعفی دے دینا چاہیے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN