اردو
हिन्दी
اگست 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا بدرالدین اجمل نے بٹلہ ہاؤس میں انگلش انسٹیٹیوٹ”ایگل اکیڈمی کے آف لائن سینٹرکا افتتاح کیا

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
166
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 2 اگست: آن لائن انگلش کلاسز کے حوالے سے مشہور ومعروف ایگل اکیڈمی کے آف لائن سینٹر کاکل مولانا بدر الدین اجمل قاسمی (ممبر آف پارلیمنٹ و صدر جمعیت علمائے آسام)کے ہاتھوں، بٹلہ ہاؤس، دہلی میں نزد نوح مسجد افتتاح کیاگیا۔ واضح رہے کہ انگلش انسٹی ٹیوٹ ‘ایگل اکیڈمی’ گزشتہ تین برسوں سے انگریزی زبان کی تعلیم کے میدان میں کامیابی کےساتھ خدمات فراہم کرتی آرہی ہے۔ اس پروگرام سے اب تک ملک کے مختلف خطوں کے سیکڑوں طلباء و طالبات استفادہ کر چکے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں کی جانب سے پرزور مطالبہ اور اضروریات کے پیش نظر آف لائن کلاسز شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر خوبصورتتقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی نے اکیڈمی کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایگل اکیڈمی کا قیام مورخہ بیس اگست 2020 کو عمل میں آیا تھا، ابتدا میں صرف چند طلباء کے ساتھ آن لائن موڈ میں بیسک انگلش لرننگ کورس کا آغاز ہوا۔ چند ماہ میں خواتین نےبھی دلچسپی ظاہر کی۔ اس طرح مرد و خواتین کے لیے علیحدہ بیچز کی شکل میں ایگل کی پہلی ترقی ہوئی۔ فی الوقت آن لائن کورسز سے مرد کے مقابلے خواتین زیادہ تعداد میں استفادہ کررہی ہیں۔
اکیڈمی کے انگریزی کورس کو تین تین ماہ کے دو مرحلوں، بیسک اور ایڈوانس، میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اکیڈمی کا ہدف معمولی فیس پر شائقین کو کوالیٹی تعلیم مہیا کرنا ہے۔
ڈاکٹر مفتی عبید اللہ قاسمی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کی قومی یا کسی بھی علاقائی زبان میں مہارت رکھنے کے باوجود اپنے ہی ملک کے مختلف حصوں میں اپنی ضروریات کی تکمیل شاید آسانی سے نہ کر سکیں، لیکن اگر ہم اپنی زبان کے ساتھ انگریزی بھی جانتے ہیں تو پھر سب کچھ آسان ہو جاتا ہے۔
مولانا امجد صاحب قاسمی (ایڈووکیٹ) نے اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ مولانا حفظ الرحمان صاحب کی انتھک محنت، وقت کی پابندی، طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں پر گہری نظر اور سہل طرز تفہیم کا ہی نتیجہ ہے کہ ادارہ اپنے مشن میں کامیاب ہے۔
اس موقع پرمولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی زبان جدید علوم کا دروازہ ہے۔ اگر کوئی شخص انگریزی زبان میں مہارت حاصل کر لے اس کے لیے بہت سے جدید علوم کے حصول کی راہیں آسان ہو جاتی ہیں۔ ایگل اکیڈمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مولانا نے کہا کہ آج پہلا سینٹر دہلی میں قائم ہو رہا ہے، لیکن سلسلہ یہاں رکنا نہیں چاہیے، بلکہ رفتہ رفتہ ملک کے مختلف خطوں، بالخصوص دیہی علاقوں میں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ ساتھ ہی مولانا نے ایگل کی ٹیم سے یہ بھی کہا صرف زبان سکھانے پر توجہ نہ ہو، بلکہ لسانی ادب کو وسیلہ بنا کر شخصیت سازی، اخلاق اور ادب حیات کی تعمیر پر بھی توجہ ہونی چا
آخر میں ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی نے حضرت مولانا بدرالدین اجمل صاحب اور دیگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مولانا کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN