ممبئی کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی آج کل خوب سرخیوں میں ہیں۔ ان کے خلاف مدھیہ پردیش میں ایف آئی آر کا درج ہونے اور ان کے شوہر کے ذریعہ ان کے انتخابات لڑنے کی بات کہنے سے وہ سرخیوں میں ہیں ۔ اب سنجے راؤت کا یہ بیان کہ اگر پرینکا گاندھی وزیر اعظم کے خلاف انتخابی میدان میں اترتی ہیں تو وہ جیتیں گی۔
دراصل شیو سینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے) کے رہنما سنجے راؤت نے کہا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی وارانسی سے پی ایم کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں تو ان کی جیت یقینی ہے۔ وارانسی کے لوگ پرینکا گاندھی کو چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رائے بریلی، وارانسی اور امیٹھی کی لڑائی بی جے پی کے لیے مشکل ہے۔
حقیقت تو یہ ہے کہ پرینکا گاندھی ایک سلجھی ہوئی سیاست داں ہیں اور ان کو دوسری اندرا گاندھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے سنجے g ggراؤت نے یہ بات کہی ہے ۔ ایسے اشارے بھی ہیں کہ بی جے پی کے لئے ان انتخابات میں دشواریاں ہیں اور ان کی حکومت کو دس سال کی عوامی ناراضگی کا بھی سامنا ہے۔








