امروہہ (اسٹاف رپورٹر)امسال اردو ادب و اردو صحافت کی خدمت پرعظیم صحافی مجاہد آزادی مولانا محمد مسلم انٹرنیشنل ایوارڈ ٢٠٢٣ امروہہ کے سینئر صحافی اورنایاب عباسی ڈگری کالج میں اردو لیکچرر ڈاکٹر مہتاب امروہوی کو انکی ادبی و صحافتی خدمات کےلیے ٩ نومبر ٢٠٢٣ کو دہلی میں منعقد ہونے والےایک پروگرام میں دیا جائےگا۔بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو شاعر اورقومی گیت سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا کے خالق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش ٩ نومبر پر١٩٩٧ سے عالمی یوم اردو منانے کا سلسلہ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا اور یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا کے زیر اہتمام جاری ہے۔ جوہر سال ان ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور نقادوں کو دیا جاتا ہےجنہوں نے مختلف شعبوں میں اردو ادب اوراردو صحافت کی ترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے۔۔ڈاکٹر سید خان کے مطابق اس سال اردو صحافت کے لیےخدمات کا ایوارڈ سینئر صحافی ڈاکٹر مہتاب امروہوی کو دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے دیگر ایوارڈ دینے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں اس ایوارڈ کےاعلان پر نایاب عباسی ڈگری کالج کے سیکریٹری ایم اسلم فاروقی، پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ حامد اور تمام عملہ نےانہیں مبارکباد پیش کی انجمن ترقی اردو اتر پردیش کے نایب صدر ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔کاروانِ خلوص کے صدرسید محبوب حسین زیدی ، سکریٹری ایم اسلام عالمی، یوپی اردو ادب سوسائٹی کےصدر کوثرعلی عباسی، مسلم کمیٹی امروہہ کےصدر سرتاج عالم منصوری، سیکرٹری حبیب احمد ایڈوکیٹ، ترجمان منصور احمد ایڈوکیٹ، مسلم کمیٹی کے سابق صدر سماجی کارکن حاجی نسیم خان وغیرہ نے ڈاکٹر مہتاب کو اردو صحافت کے ایوارڈ کے اعلان پر مبارکباد پیش کی۔ سنسکار بھارتی کے ضلع صدر سینئرصحافی ڈاکٹردیپک اگروال نے بھی ڈاکٹرامروہوی کو نیک خواہشات پیش کی ہیں ضلع اردو پریس کلب کےتمام ممبران نے بھی نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔ آل انڈیا اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کےصوبائی سرپرست سید تنویرحسن نقوی،سکریٹری آفتاب عالم،ضلع صدرعمران پاشاہ نےبھی مبارکباد پیش کی ہے دہلی میں مقیم امروہہ کےسینئرصحافی مودود صدیقی نے ڈاکٹر مہتاب کو فون پر مبارکباد دیتے ہوے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ مختلف سماجی ادبی تنظیموں نےبھی ڈاکٹرمہتاب کومبارکباد پیش کی ہے۔








