فرید آباد:ہریانہ میں تشدد کے بعد درج ایف آئی آر میں نامزد بٹو بجرنگی کو پولیس نے فرید آباد سے حراست میں لیا تھا۔ بٹو کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بٹو بجرنگی خود کو گئو رکھشک کہتا ہے۔
بٹو بجرنگی اور دیگر 15-20 کے خلاف پولیس اسٹیشن صدر نوح میں غیر قانونی اسلحہ ایکٹ اور آئی پی سی کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بٹو بجرنگی نے 15-20 لوگوں کے ساتھ خاتون پولیس افسر کے سامنے تلوار اور دیگر ہتھیاروں سے احتجاج کیا انعرے بازی کی اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالی۔
نوح تشدد میں فرقہ وارانہ تصادم کے ایک دن بعد یکم اگست کو ہریانہ کے فرید آباد کے ڈبوا پولیس اسٹیشن میں بٹو بجرنگی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ بٹو پر الزام ہے کہ اس نے اشتعال انگیز فرقہ وارانہ ویڈیو بنایا تھا۔
واضح ہو کہ 31 جولائی کو وی ایچ پی کے جلوس کے دوران نوح میں تشدد ہوا تھا۔ اس کے بعد تشدد ریاست کے کئی حصوں میں پھیل گیا تھا۔








