بلند شہر :(محمد زاہد قاسم )
بلند شہر کی تحصیل سکندرآباد کے موضوع محمد پور کلاں میں واقع
درگاہ شریف حضرت بابا غلام حیدر علی شاہ المعروف حضرت سیاہی میاں رحمتہ اللہ علیہ کے آستانے شریف حضرت سید وارث علی شاہ دیوا شریف عالم پناہ رحمتہ اللہ علیہ کا 100 واں سالانہ عرس مبارک بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا جس کی صدارت جانشین درگاہ حضرت بابا علی احمد شاہ وارثی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا حمید اللہ خان راج شاہی درجہ حاصل وزیر برائے ریاست اترپردیش نے شرکت کی۔وہی سینیر ایڈووکیٹ قدیم عالم علاقائی ناءیب صدر بی جے پی اقلیتی محاذ مغربی یوپی وہی آل انڈیا جماعت السلام کے ضلع صدر ریحان صابری نے شرکت کی ۔عرس می ہزاروں عقیدت مندوں نے محبت کے پھول پیش کیے عرس مبارک میں درگاہ پر چادر پوشی ،لنگر اور شاندار قوالیاں پیش کی گئیں اور صبح صادق قل شریف کیا گیا جس میں پورے ملک ہندوستان کے لیئے امن و امان اور بھاءی چارہ کی دعا کی گئیں اسی کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا







