راجکوٹ (ایجنسی )اپلیٹا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ونود گھیراوڈا کو جمعہ کے روز راجکوٹ ضلع کے اپلیٹا ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا جب ان پر سوشل میڈیا پر آر ایس ایس پر تنقیدی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اپلیٹا تعلقہ کے آر ایس ایس کاریہ واہ (صدر) کوشل پرمار کی شکایت کی بنیاد پر، پولس نے جمعہ کی شام 4.45 بجے گھیراودا کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر میں پرمار کے حوالے سے اپنی شکایت میں کہا گیا ہے کہ "ونود گھیراوڈا نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جو ڈاکٹر کیشو ہیڈگیوار، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے بانی، اور آر ایس ایس کے رضاکاروں کے وقار کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔”
شکایت کنندہ نے یہ بھی کہا کہ مختصر ویڈیو کلپ میں دعوے جھوٹے تھے اور اس کی پوسٹ کا مقصد "بدامنی، خوف اور الجھن پیدا کرنا” تھا۔
اپلیٹا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر کے کے جڈیجا نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ "ایف آئی آر درج ہونے کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد، ہم نے گراودا کو گرفتار کیا، جو ایک درزی ہیں جو اپلیٹا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی ہیں۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران، انہں نے کہا کہ غلطی سے آر ایس ایس کے بارے میں ویڈیو اپ لوڈ کر دیا تھا اور اس نے بعد میں نے ڈیلیٹ کر دیا تھا








