امپھال:منی پور میں نسلی تشدد کے واقعات میں قدرے کمی آئی ہے، اور امن کی طرف گامزن نظر آرہا ہے۔لیکن اب بھی وہاں حالات تشویشناک ہیں۔ منی پور کی گورنرانوسوئیا اوئیکے کا کہنا ہے کہ منی پور میں ہندوستان اور پاکستان سرحد جیسے حالات پیدا ہو چکے ہیں۔ اتنے برے حالات ملک کے کسی بھی حصے میں نہیں ہیں ، اس طرح کا تشدد آپ نے ملک میں کبھی نہیں دیکھا ہوگا
یہ بیان گورنر انوسوئیا نے این ڈی ایم اے کی ایک تقریب میں ‘ڈیزاسٹر متروں’ (راحتی کارکنان) سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ابھی کے موجودہ وقت میں منی پور کو سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے۔ دونوں طبقات (کوکی اور میتئی) کے درمیان اعتماد کی گہری کھائی بن گئی ہے، جسے ختم کرنا بے حد ضروری ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً پانچ ہزار لوگوں کے گھر نذرِ آتش کر دیے گئے ہیں۔ ماحول خراب ہونے کے بعد سے لگاتار مرکزی حکومت کی طرف سے امن و امان بحال کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، لیکن خاطر خواہ کامیابی نہیں مل رہی۔ گورنر نے کہا کہ اس تعلق سے دہلی میں سبھی سطحوں پر بات چیت چل رہی ہے۔








