اردو
हिन्दी
اگست 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مظفر نگر واقعہ:اس طرح بھی سوچئے

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
194
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر :ڈاکٹر طارق ایوبی

صبح صبح کچھ بھدے اور بھونڈے کمنٹس پر نظر پڑی تو جی میں آیا کہ کچھ سطریں قلمبند کروں ، مظفر نگر واقعہ پر اب تک جو کچھ دیکھنے اور پڑھنے کو ملا اس سے اتنی بات پھر واضح ہو گئی بلکہ پہلے بھی کئی واقعات کے پس منظر میں واضح ہو چکی ہے کہ ہم کسی ویڈیو کو دیکھ کر اس سے متعلق سوالات پر غور کیے بغیر فوری طور پر جذبات سے مغلوب ہو جاتے ہیں اور اپنے اپنے معہود ذہنی کے مطابق ایک بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ کسی بھی واقعہ کی تہہ تک پہنچنا، اسباب و پس منظر پر غور کرنا، امکانات اور پائیدار حل کے بارے میں سوچنا ، اس سے جڑے تمام پہلوؤں پر غور کرنا، خود سوالات اٹھانا اور جواب تلاش کرنا بنیادی اور ضروری امر ہے ، ایسے کسی بھی واقعہ پر طیش میں آنا اور جذبات امڈنا فطری ہے لیکن فوری طور پر کوئی رائے قائم کرنا اور صرف ہو ہلڑ ، ہنگامہ محض وقتی اور ذہنی تسکین کا عمل ہے ، ہر ایک کا مخالف رائے رکھنے والے کو طعنہ دینا ، بھپتی کسنا ، اور اس طرح چڑھ دوڑنا کہ بس درد تو ہم ہی نے پال رکھا ہے، آپ کا درد اور اسکا اظہار محض دکھاوے اور تصنع کا ڈھونگ ہے ۔ یہ معقول ، مثبت اور صحت مند اور کارآمد رویہ نہیں، آرا مختلف ہو سکتی ہیں، زاویہ نظر میں اختلاف ممکن ہے ، ایسے میں بے بنیاد آراء سے چشم پوشی برتنا چاہیے اور جو آراء لائق اختلاف ہوں ان سے معقولیت کے ساتھ اختلاف کا اظہار ہونا چاہیے ۔
اصل بات یہی ہے کہ معاملہ کی تہہ تک پہنچا جائے ، دیرپا، واقعی اور مثبت اور پرامن حل تلاش کیا جائے ، تمام مشکلات کا سامنا ہے مگر یہیں رہنا ہماری مجبوری ہے ، تو پھر کیسے رہا جائے اس پہلو پر غور اور منصوبہ بندی ضروری ہے ، اور ضرورت کے حصول کے لیے ایسے واقعات کی تہہ تک پہنچنا اور ان پر مناسب رد عمل دینا لازمی ہے ، اب اسی واقعہ کو لیجیے ویڈیو کو لے کر خوب ہنگامے ہوئے ، گودی میڈیا پر بھی بعض ہندوؤں نے خوب کھل کر بچے کے حق اور واقعہ کی مذمت میں گفتگو کی ، لیکن اب تک جہاں بہت سے سوال معمہ ہیں وہیں یہ سوال سب سے بڑا معمہ ہے کہ آخر موقع پر بچے کا چچا ویڈیو کیوں بنا رہا تھا اور تائیدی کلمات زبان سے کیوں ادا کر رہا تھا ؟ اگر وہ چچا ندیم نہ تھا تو اس نے اس الزام کی تردید کیوں نہیں کی ؟ اور اگر وہی تھا تو پھر ماجرا کیا ہے؟ گھر پر چلنے والا فرسٹ سے پانچویں تک سکول ہے اس لیے وہاں کوئی بڑا اسٹاف بھی نہ ہو گا ، اگر مان لیا جائے کہ وہ ٹیچر معذور ہے تو ایک معذور چند چھوٹے بچوں سے یہ حرکت کراتی رہی اور چچا اس طرح ویڈیو بناتا رہا۔ جتنے حصے کی ویڈیو سامنے آئی ہے اس سے تو ٹیچر مجرمانہ عمل اور ذہنیت کو فروغ دیتے ملی ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ویڈیو مکمل نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے ؟ باپ کا بیان اور جاکر ملاقات کرنے والوں کے بیانات اور سوشل میڈیا کے نیریٹو میں بھی بڑا فرق سامنے آیا ہے ۔ ایسے میں یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ تمام تر نازک حالات کے باوجود ہم کو واقعات کے پس منظر میں محتاط رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے ، ذہنی تناؤ، منفی ذہنیت ، ماتمی مزاج ، لاچاری کی نفسیات اور ناکامی و شکست کے احساس کو فروغ دینا بھی کوئی کارنامہ نہیں۔ ہمارا مقابلہ ایک مضبوط تخریبی نظریہ سے ہے جسکو اسکی خوش قسمتی سیاسی اقتدار بھی حاصل ہے، تو اس سے مقابلہ کے لیے کم از کم احساس شکست، بے بسی کی نفسیات سے بچنا اور قوم کو بچانا، شطارت کے ساتھ مواقع کو کیش کرنا اور مضبوط و پائیدار حل تلاشنا اصل ذمہ داری ہے-فیس بک وال سے

(نوٹ :اس تحریرکو ایک نقطہ نظر کے طور دیا جارہا ہے ۔صاحب تحریر سنجیدہ مزاج ہیں اور حالات پر اچھی گرفت رکھتے ہیں
دراصل ہمارے رویہ میں ایک زمانہ سی سازشی اورتشکیکی نظریہ پرورش پارہا ہے ، جو ہمیں صحیح نہج پر پہنچنے ہی نہیں دیتا- ادارہ)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN