پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے کرکٹ اسٹار ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیانیپال کے خلاف سنچری بنا کر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے سب سے کم اننگز کھیل کر 19 سنچریوں کا ریکارڈ بنادیا۔
بابر اعظم نے کیریئر کی 102ویں اننگز میں اپنی 19ویں سنچری اسکور کی اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا، انہوں نے 19ویں سنچری اننگز نمبر 104 میں کی تھی۔
بابراعظم نے اس سے قبل 97ویں اننگز میں 18ویں سنچری اسکور کی تھی۔ وہ 100 سے کم اننگز میں 18 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بنے تھے۔بابراعظم نے 13ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور 17ویں سنچری بھی سب سے کم اننگز میں کیں۔
بابراعظم نے ابتدائی 10 سنچریاں 68 اننگز میں کیں پھر 34 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔








