نئی دہلی :دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو دیال پور پولیس اسٹیشن میں درج شمال مشرقی دہلی تشدد کے ایک معاملے میں ضمانت دے دی
حسین کو دو ماہ قبل شمال مشرقی دہلی تشدد سے متعلق پانچ الگ الگ مقدمات میں ضمانت دی گئی تھی۔ تاہم، وہ یو اے پی اے کیس سمیت ان کے خلاف درج دیگر ایف آئی آر میں عدالتی حراست میں رہیں گے۔ طاہر حسین کے خلاف تشدد کے سلسلے میں مجموعی طور پر 11 ایف آئی آر درج کی گئی تھیں ایڈیشنل سیشن جج پلستیہ پرماچل کی عدالت نے ان کو ضمانت دی-.
شہری حقوق کی وکالت کرنے والے گروپ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے ندیم خان نے کہا کہ حسین کی طرف سے وکیل تارا نرولا پیش ہوئی ہیں۔








