اردو
हिन्दी
اگست 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی:گرانٹ شدہ مدارس کے حج و عمرہ پر گئے اساتذہ اور عملے کی تنخواہ کاٹ لی گئی ۔

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
1k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ (اکھلیش ترپاٹھی )یوپی کے رجسٹرڈ مدارس کے ان اساتذہ اور عملے کے ارکان جو حج اور عمرہ کے لیے گئے تھے ان کی تنخواہ میں کٹوتی کی جا رہی ہے۔ حالانکہ انہوں نے ضابطہ کے مطابق رخصت منظور کراکے اپنا مذہبی فریضہ ادا کیا۔ اس بات کا انکشاف عربی مدارس کے اساتذہ کی تنظیم کی جانب سے یوپی حکومت کو بھیجی گئی شکایت میں کیا گیا ہے۔
انگلش نیوز پورٹل India tomorrow کیے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یوپی میں 16460 مدارس اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ پانچ سو ساٹھ مدارس کو حکومت سے گرانٹ ملتی ہے۔ اساتذہ اور سٹاف کو تنخواہیں حکومت سے ملتی ہیں۔
مدرسہ رولز 2016 کے مطابق مدرسہ کے اساتذہ ان تمام چھٹیوں کے حقدار ہیں جو ثانوی اور بیسک اساتذہ کو دی جاتی ہیں۔ اس کے باوجود مئو، اعظم گڑھ، مہاراج گنج، کشی نگر، امبیڈکر نگر، ایودھیا، بلرام پور اور بھدوہی کے ضلع اقلیتی افسران (ڈی ایم او) نے ان اساتذہ اور عملے کے ارکان کی تنخواہ میں کٹوتی کرنے کا حکم دیا ہے جو حج اور عمرہ پر گئے تھے۔
حیران کن حقیقت یہ ہے کہ جن اضلاع میں ڈی ایم او نے تنخواہوں میں کٹوتی کا حکم دیا ہے وہاں کے اساتذہ اور عملہ اپنی ای ایل EL لے کر حج و عمرہ پر گئے تھے۔ تاہم ڈی ایم او ز نے چھٹی منظور نہیں کی۔ انہوں نے ایسے اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی کا حکم دیا ہے۔ متاثرہ افراد کا الزام ہے کہ ڈی ایم اوز من مانی کرتے ہوئے تنخواہوں میں کٹوتی کا حکم دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈی ایم اوز انتظامیہ اور پرنسپلز پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ بغیر تنخواہ کے چھٹی پر جانے والوں کی تنخواہوں میں اضافہ روک دیں۔
جامعہ عالیہ عربیہ کے استاد راشد الزمان مدنی ماہ رمضان میں عمرہ کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ایودھیا میں روناہی کے مدرسہ الجامعۃ الاسلامیہ کے استاد محمد ریحان حج ادا کرنے سعودی عرب گئے تھے۔
امبیڈکر نگر میں ٹانڈہ کے مدرسہ منظر حق کے استاد محمد مصلح الدین بھی حج پر گئے تھے۔ ان سب نے رسمی کارروائیاں مکمل کر کے حج کے لیے جمع کی ہوئ EL لے لی تھی لیکن اب ان کی تنخواہ سے کٹوتی کی جا رہی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پچاس سے زائد ایسے کیسز ہیں جن میں ڈی ایم اوز نے تنخواہ میں کٹوتی کا حکم دیا ہے اور متعلقہ افراد نے کم تنخواہ وصول کی ہے۔
انجمن اساتذہ عربیہ کے جنرل سیکرٹری اور مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے سابق ممبر حاجی دیوان صاحب زمان خان نے مدرسہ کے اساتذہ اور سٹاف ممبران کی من مانی تنخواہوں میں کٹوتی کا معاملہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور ملازمین قواعد کی پابندی کر کے حج و عمرہ کرنے گئے تھے لیکن اب واپس آنے کے بعد ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی چونکا دینے والی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ایسے افراد کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنا ڈی ایم اوز کا سراسر غلط عمل ہے۔ پورے یوپی سے اس طرح کے پچاس کے قریب کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ ضلعی اقلیتی افسران کی طرف سے اقلیتوں پر تشدد ہے” مدرسہ ایسوسی ایشن کے سربراہ نے اپنے بیان میں شدید ردعمل ظاہر کیا ۔
انہوں نے اقلیتی بہبود اور وقف محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس مونیکا گرگ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری سے درخواست کی ہے کہ تنخواہ میں کٹوتی کا حکم نامہ منسوخ کیا جائے اور ڈی ایم اوز کی طرف سے دی گئی انکریمنٹ کو روکا جائے۔الزام ہے کہ ڈی ایم او کا حکم دراصل ریاستی حکومت کی ہدایت پر دیا گیا ہے جس پر مسلم مخالف رویہ کا الزام ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN